وقومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سردار ایاز صادق کی صدارت میں جاری ہے جس میں وزیر اعظم اظہار خیال کر رہے ہیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف قومی اسمبلی کے اجلاس میں شریک ہوئے تو حکومتی ارکان نے ڈیسک بجا کر ان کا استقبال کیا۔ وزیر اعظم نے ایوان میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی اور بیرسٹر گوہر علی خان کی نشستوں پر جا کر ان سے مصافحہ بھی کیا۔
وزیراعظم نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اللہ نے اپنے کرم سے پاکستان کو عزت عطا کی، پوری قوم مبارکباد کی حقدار ہے، عمر بھر اس مالک کا سجدہ ریز ہوکر شکریہ ادا کرتے رہیں تو نہیں کر سکتیں، صدیاں گزر جاتی ہیں مگر قوموں کو ایسی عزت نہیں ملتی جو ہمیں ملی۔زیر اعظم نے آج پیٹرول کی قیمت میں کمی کرنے کا اعلان کردیاان کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں پاکستان کا نام گونج رہا ہے، اگر یہ ایوان اس حوالے سے متفقہ قرارداد منظور کرے تو دنیا میں اتحاد کا پیغام جائے گا، اپوزیشن لیڈر اور سب اراکین سے کہوں گا کہ سیاسی اختلافات اپنی جگہ مگر قومی عبادت کے لیے ہم ایک ہیں اور ایک رہیں گے۔وزیر اعظم نے کہا کہ اس عالمی امن معاہدے میں سب سے زیادہ کلیدی رول فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا ہے، سید عاصم منیر نے دو تین ماہ راتوں میں جاگ کر گزارے ہیں، اللہ پاک نے انتھک محنت اور خلوص نے ہمیں کامیابی دی۔وزیر اعظم نے کہا کہ فیلڈ مارشل نے امن کیلئے انتھک کام کیا، کئی مواقع ایسے آئے کہ لگ رہا تھا کہ مذاکرات ختم ہوگئے، وزیر نائب وزیر اعظم کا شکریہ اور مبارک باد دینا چاہتا ہوں، وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایران کے حوالے سے اپنا کردار ادا کیا، میں اپوزیشن لیڈر اور اراکین کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری، آصف علی زرداری اور میاں نواز شریف کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،
کل شام کو ایران کے صدر نے ٹیلی فون کال کی، مسعود پزشکیان نے پاکستان کا شکریہ ادا کیا ، مسعود پزشکیان نے نام لے کے فیلڈ مارشل کا نام لے کر شکریہ ادا کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ میں نے ایرانی صدر کو پاکستان آنے کی دعوت دی، میں نے بتایا کہ پاکستان ہمسایہ ملک نہیں بلکہ برادر ملک ہے، ایران نے میری دعوت قبول کی اور پہلی فرصت میں آنے کا وعدہ کیا، ایرانی صدر نے علی خامنائی کے جنازہ میں شرکت کی دعوت دی، پاکستان کا وفد علی خامنائی کے جنازہ میں شرکت کرے گا۔
وزیراعظم نے کہا کہ جنگ بندی کے بعد تیل کی قیمتیں کم ہوئیں ہیں امید ہے اور کم ہونگی، حکومت نے اس مہنگائی کے طوفان سے عام آدمی کو بچانے کے لیے کوشش کی، وہ سیاہ رات اب ختم ہونے کو ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج جمعہ کا مبارک دن ہے آج پیٹرول کی قیمتوں کا اعلان کرنا ہے، آج انشاء اللہ خاطر خواہ کمی کا اعلان کیا جائے گا، اس ضمن میں صوبائی حکومتوں کو بھی شکریہ ادا کرتا ہوں ،وزیر پیٹرولیم اور سیکرٹری پیٹرولیم، وزیر خزانہ کو شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، انھوں نے مشکل حالات میں حالات بہتر رکھنے کی بھرپور کوشش کی۔
ان کا کہنا تھا کہ یہاں نہ پیٹرول پمپس پر لائینیں لگیں نہیں تو سری لنکا میں سب کو معلوم ہے کیا ہوا، امریکہ کی لیڈر شپ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنا پھرپور حصہ ڈالا، قطر، چین، ترکی، سعودی عرب کا اس میں اہم کردار ہے، یہ عزت وقار صدیوں میں نہیں ملتا، اللہ کا شکریہ ادا کرنا چاہیے، اس ایوان سے قومی یکجہتی کا پیغام جانا چاہیے۔
0











