اسلام آباد:جرمنی میں مقیم معروف سیاسی و سماجی رہنما اور اوورسیز پاکستانی معروف شخصیت غفور بھٹی نے سینئر صحافی اور روزنامہ اسلام آباد ٹوڈے کے چیف ایڈیٹر سردار شوکت محمود خان کی رہائش گاہ پر آمد، ان کی والدہ محترمہ کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا اور مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔
غفور بھٹی نے سردار شوکت محمود خان اور ان کے اہلِ خانہ سے اظہارِ ہمدردی کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت، بلندیٔ درجات اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام کے لیے دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ ماں کی جدائی ایک ناقابلِ تلافی صدمہ ہے اور اس مشکل گھڑی میں وہ سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
اس موقع پر سردار شوکت محمود خان نے غفور بھٹی کی آمد، تعزیت اور دعاؤں پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور تمام اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔
0











