راولپنڈی: وکیل ایمان مزاری نے دعویٰ کیا ہے کہ اڈیالہ جیل کے لاپتا ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ گھر نہیں پہنچے ہیں۔ قبل ازیں اطلاع تھی کہ لاپتا ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل گھر پہنچ گئے ہیں۔
لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں جسٹس چوہدری عبدالعزیز کے روبرو اڈیالہ جیل کے لاپتا ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم کی بازیابی کے حوالے سے دائر پٹیشن پر سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل محمد اکرم کی سرکاری گھر سے بے دخلی پر انتظامیہ سے جواب طلب کرلیا۔
0











