چیمپئینز ٹرافی کے معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) سیکریٹری جے شاہ کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ چیمپئینز ٹرافی کے معاملے پر دونوں بورڈز کے درمیان بات چیت ہوسکتی ہے، بی سی سی آئی کے سیکریٹری جے شاہ اِن دنوں آئی سی سی ہیڈکواٹرز کے دورے پر ہیں جہاں وہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کریں گے۔
رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ دونوں اعلیٰ بورڈ عہدیداروں کے درمیان گفتگو کے بعد ٹورنامنٹ کے شیڈول، بھارتی ٹیم آمد اور ہائبرڈ ماڈل پر بات چیت ہوسکتی ہے۔
0











