امریکی فوج نے ایران کے خلاف نئی فضائی کارروائیوں کی تصدیق کی ہے اور تہران سمیت مختلف علاقوں میں ایک بار پھر دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیںایرانی میڈیا کے مطابق دارالحکومت تہران سمیت جنوبی شہر بندرعباس میں بھی دھماکوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جس کے بعد متعلقہ علاقوں میں سیکیورٹی اقدامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں۔ایرانی شہر سیریک اور میناب میں دھماکوں کی آواز یں سنی گئی ہیں جبکہ ایران میڈیا کے مطابق فی الحال نوعیت معلوم نہیں ہوئی، ایرانی خبر ایجنسی کے کہنا ہے کہ مغربی تہران میں فضائی دفاعی نظام فعال ہو گیا ہے۔دوسری جانب امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایران کے خلاف فوجی کارروائیاں دوبارہ شروع کر دی گئی ہیں۔
0











