0

لا اینڈ جسٹس کمیشن نے انٹرنیشنل کمرشل کورٹ آف پاکستان کے قیام کیلیے آئینی ترمیم کی سفارش کردی

اسلام آباد: لا اینڈ جسٹس کمیشن آف پاکستان نے انٹرنیشنل کمرشل کورٹ آف پاکستان کے قیام کے لیے آئینی ترمیم کی سفارش کر دی۔
چیف جسٹس پاکستان کی زیرِ صدارت لا اینڈ جسٹس کمیشن کا 49واں اجلاس منعقد ہوا جس میں اٹارنی جنرل پاکستان، ہائی کورٹس کے چیف جسٹس صاحبان، سیکرٹری وزارتِ قانون و انصاف اور کمیشن کے ارکان نے شرکت کی۔ وفاقی وزیر قانون و انصاف نے خصوصی دعوت پر اجلاس میں شرکت کی۔
لا اینڈ جسٹس کمیشن نے انٹرنیشنل کمرشل کورٹ آف پاکستان کے قیام کی سفارش وفاقی حکومت کو بھجوا دی۔

انٹرنیشنل کمرشل کورٹ آف پاکستان کے قیام کے لیے آئین میں نئے آرٹیکل 212A شامل کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ مجوزہ انٹرنیشنل کمرشل کورٹ آف پاکستان ایک آزاد وفاقی اعلیٰ عدالت ہوگی، مجوزہ عدالت بین الاقوامی تجارتی تنازعات کے فوری اور مؤثر حل کے لیے قائم کی جائے گی۔
مجوزہ عدالت ثالثی ایوارڈز کے مؤثر نفاذ کو بھی مضبوط بنائے گی جبجہ انٹرنیشنل کمرشل کورٹ تجارتی قوانین میں یکسانیت اور پیش گوئی کی صلاحیت کو فروغ دے گی۔ مجوزہ عدالت سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے کا باعث بنے گی، مجوزہ عدالت پاکستان کو بین الاقوامی تجارت اور سرمایہ کاری کے لیے پرکشش مقام بنانے میں معاون ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں