اسلام آباد (نیوز رپورٹر) رکن قومی اسمبلی پیپلزپارٹی کے رہنماء نوابزادہ جمال رئیسانی کی خضدار کے علاقے زہری میں دہشت گردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت ایسے ناکام حملوں سے بلوچستان کے عوام کے حوصلے پست نہیں ہونگے، گھناؤنے عمل کو امن،انسانیت اور معاشرتی اقدار پرحملہ قراردیتے ہیں۔ شرپسندعناصر اپنے عزائم میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہوں گے، حکومت بلوچستان دہشت گردی کو جڑ سے ختم کرنے اور انصاف کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے، دہشت گردوں کا یہ بدترین عمل بلوچستان کو غیر مستحکم اور تباہ کرنے کی ناپاک سازش ہے،دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو ہر صورت ناکام بنایا جائے گا
0











