0

خامنہ ای کے قتل کا بدلہ لینا ہمارا فرض ہے، ایرانی صدر کا اعلان

تہران: ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ سپریم لیڈر علی خامنہ ای اور دیگر اعلیٰ ایرانی عہدیداروں کے قتل کا بدلہ لینا ایران کا ’فرض اور جائز حق‘ ہے۔
اپنے تعزیتی بیان میں مسعود پزشکیان نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اس تاریخی جرم کے ذمہ داروں اور اس کا حکم دینے والوں سے انصاف اور انتقام لینے کو اپنی ذمہ داری سمجھتا ہے۔ایران پر حملے میں ایک ہی دن میں 1200 سے زائد بم گرائے، اسرائیل کا بڑا دعویٰ
ایران میں گرلز اسکول پر امریکی و اسرائیلی فضائی حملہ، شہادتوں کی تعداد 148 تک پہنچ گئی
آیت اللّٰہ خامنہ ای کی شہادت کے بعد ایران کے 27 امریکی اڈوں پر شدید حملے
ان کا کہنا تھا کہ ایران اس مقصد کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائے گا۔
صدر نے مرحوم رہنماؤں کے اہل خانہ اور قوم سے تعزیت کا اظہار بھی کیا۔ ان کے بیان کے بعد خطے میں کشیدگی مزید بڑھنے کے خدشات ظاہر کیے جا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں