0

ٹرمپ کی جانب سے جنگ بندی تجاویز مسترد، ایرانی حکومت کا سخت ردعمل سامنے آگیا

ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے آئی آر آئی بی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایرانی جواب مسترد کیے جانے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی منصوبہ دراصل ’ٹرمپ کی لالچ کے سامنے ایران کی ہتھیار ڈالنے‘ کے مترادف تھا۔

الجزیرہ کے مطابق ایرانی سرکاری میڈیا نے اپنے ٹیلیگرام بیان میں کہا کہ تہران کی جانب سے دیے گئے جواب میں ایرانی قوم کے بنیادی حقوق پر زور دیا گیا ہے اور ایران کسی ایسے معاہدے کو قبول نہیں کرے گا جو اس کی خودمختاری یا قومی مفادات کے خلاف ہو۔یان میں مزید کہا گیا کہ ایران کی تازہ تجاویز میں امریکا سے جنگی نقصانات کے ازالے کا مطالبہ بھی شامل ہے۔ ایران نے آبنائے ہرمز پر اپنی خودمختاری کے مؤقف کو بھی دہرایا اور کہا کہ خطے میں سلامتی اور بحری گزرگاہوں کے معاملات پر ایران کا مؤقف واضح اور غیر متزلزل ہے۔آئی آر آئی بی کے مطابق ایرانی جواب میں یہ مطالبہ بھی کیا گیا ہے کہ امریکا ایران پر عائد تمام پابندیاں ختم کرے اور بیرونِ ملک منجمد ایرانی اثاثے فوری طور پر بحال کیے جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں