بلاول بھٹو زرداری نے شگر میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ فارم 45 کا بندوبست آپ کرلیں، فارم 47 کا میں کرلوں گا۔
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے شگر میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ شگر کے عوام کے پاس واپس آئے ہیں ، کیونکہ گلگت بلتستان کے عوام ہمیشہ پاکستان پیپلز پارٹی کا ساتھ دیتے آئے ہیں۔ یہاں کے لوگوں نے قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو کا ساتھ دیا اور قائد عوام نے یہاں کے غریب، کمزور اور پسماندہ طبقے کا ساتھ دیا۔نہوں نے کہا کہ جب ذوالفقار علی بھٹو گلگت بلتستان آئے تو انہوں نے یہاں غربت، پسماندگی اور مہنگائی کو دیکھا اور کہا تھا کہ گلگت بلتستان کے عوام کی قسمت میں ہمیشہ غریب رہنا نہیں لکھا۔ بھٹو نے روٹی، کپڑا اور مکان کا نعرہ صرف بلند نہیں کیا بلکہ اس پر عملدرآمد بھی کیا اور گلگت بلتستان کے لیے سبسڈی کا تحفہ دیا جو آج بھی جاری ہے۔
0











