اسلام آباد:نئے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو بڑا ٹیکس ریلیف دینے کے لیے حکومت کو آئی ایم ایف کی جانب سے تجاویز کی منظوری کا انتظار ہے۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت آئندہ مالی سال 2026-27 کے بجٹ کو حتمی شکل دینے کے عمل میں مصروف ہے، تاہم کئی اہم ٹیکس اقدامات اور ریلیف پیکیجز پر عملدرآمد کے لیے ابھی بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی منظوری کا انتظار کیا جا رہا ہے۔ذرائع کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حکومت نے مختلف شعبوں کو ریلیف دینے اور ٹیکس نظام میں بعض تبدیلیوں کی تجاویز عالمی مالیاتی ادارے کے سامنے رکھ دی ہیں
بجٹ تجاویز میں تنخواہ دار طبقے کے لیے انکم ٹیکس سلیب میں کمی، سپر ٹیکس کی شرح میں 2 فیصد کمی اور برآمدی شعبے پر عائد ایک فیصد ایڈوانس انکم ٹیکس ختم کرنے کی سفارش شامل ہے۔
0











