تہران/مسقط: ایران نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت کے مستقبل سے متعلق تمام انتظامات ایران اور عمان کے درمیان باہمی مشاورت سے طے ہونے چاہییں، کیونکہ دونوں ممالک اس اہم آبی گزرگاہ کے ساحلی ممالک ہیں۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کے مطابق ہفتے کے روز عمان کے دارالحکومت مسقط میں ایران اور عمان کے درمیان اعلیٰ سطح کے مذاکرات ہوئے، جن میں دونوں ممالک کے قانونی اور تکنیکی وفود نے شرکت کی۔ترجمان نے بتایا کہ ملاقات کے دوران آبنائے ہرمز میں جہاز رانی، بحری سلامتی اور تجارتی جہازوں کی محفوظ آمدورفت سے متعلق مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں ممالک نے اس بات پر بھی غور کیا کہ خطے میں بحری نقل و حمل کو کس طرح محفوظ بنایا جا سکتا ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق مذاکرات میں بین الاقوامی قوانین، دونوں ممالک کے خودمختار حقوق اور امریکا و ایران کے درمیان طے پانے والی مفاہمتی یادداشت کے تناظر میں مختلف تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔
0











