اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کی پیشگوئی کرتے ہوئے متعدد علاقوں میں اربن فلڈنگ اور فلیش فلڈ کے خدشے سے خبردار کر دیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق راجستھان کے جنوب مغرب اور ملحقہ علاقوں پر ہوا کے کم دباؤ کا نظام موجود ہے، جس کے باعث مون سون ہوائیں مسلسل پاکستان کے جنوبی اور وسطی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں۔محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ آج ڈیرہ غازی خان اور شمال مشرقی بلوچستان کے مقامی ندی نالوں میں شدید بارش کے باعث اچانک سیلاب (فلیش فلڈ) آسکتا ہے، جبکہ سندھ، گجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، گجرات اور ساہیوال کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق تیز ہواؤں، گرج چمک اور موسلادھار بارش کے باعث کمزور عمارتوں، سولر پینلز، بجلی کے کھمبوں اور بل بورڈز کو نقصان پہنچنے کا بھی اندیشہ ہے۔یشگوئی کے مطابق آج سندھ کے شمال مشرقی اور جنوب مشرقی علاقوں، پنجاب کے مشرقی و جنوبی اضلاع، بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اور شمال مشرقی و جنوبی بلوچستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے، جبکہ جنوب مشرقی سندھ اور جنوبی پنجاب کے چند مقامات پر شدید بارش متوقع ہے
0











