پاکستان میں رواں برس کے مون سون سیزن میں غیر معمولی بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) ہیڈکوارٹرز میں وفاقی وزرا کو دی گئی بریفنگ کے دوران بتایا گیا ہےکہ رواں برس مون سون سیزن کے دوران غیر معمولی بارشوں کا امکان ہے۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات واصلاحات پروفیسر احسن اقبال نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی اور شدید گرمی کی لہروں کو روکنا ممکن نہیں، تاہم مؤثر منصوبہ بندی، بروقت تیاری اور مربوط حکومتی اقدامات کے ذریعے انسانی جانوں اور املاک کے نقصان کو نمایاں حد تک کم کیا جا سکتا ہے۔ وفاقی وزراء کے ساتھ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے دورہ کے موقع پر نیوز بریفنگ دیتے ہوئےانہوں نے کہا کہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی استعدادِ کار اور پیشگی تیاری میں مسلسل بہتری لائی جا رہی
0











