0

عمران خان کی بہنیں انسداد دہشتگردی عدالت سے اشتہاری قرار

اسلام آباد: انسداد دہشت گردی عدالت نے عمران خان کی بہنوں کو اشتہاری قرار دے دیا۔
انسداددہشت گردی عدالت اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے خلاف 4 اکتوبر احتجاج کیس کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کو اشتہاری قرار دے دیا ۔
عدالت کی جانب سے علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے دائمی وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دیے گئے جب کہ عدالت نے علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی جائیدادوں کی تفصیلات بھی طلب کر لی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں