0

آزاد کشمیر انتخابات، ن لیگ نے 14 سیٹوں کے ساتھ میدان مار لیا، پیپلز پارٹی کی 5 نشستیں

مظفرآباد: آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی مسلم لیگ (ن) نے میدان مار لیا۔
20 حلقوں میں سے 19 کے مکمل غیر سرکاری غیرحتمی نتائج سامنے آگئے ہیں جس کے مطابق مسلم ليگ (ن) 14 حلقوں پر جبکہ پیپلزپارٹی 5 حلقوں سے کامیاب ہوئی جبکہ ایک حلقے پر پولنگ خراب موسم کے باعث ملتوی کر دی گئی تھی۔ اتوار کو مظفر آباد ڈویژن کی 8 اور مہاجرین کی 12 نشستوں پر ووٹ ڈالے گئے تھے۔مظفرآباد ڈویژن کے آٹھ حلقوں پر پولنگ صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک جاری رہی جبکہ خراب موسم اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ایل اے 28 مظفرآباد 2 لچھراٹ کے متعدد پولنگ اسٹیشنوں پر پولنگ ملتوی کردی گئی۔لیکشن کمیشن ترجمان کے مطابق نوسیری نوسدہ، پنجگراں، دیولیاں اور پنجکوٹ کے مخصوص پولنگ سٹیشنوں پراتوارکو الیکشن عملہ اور پولنگ مٹیریل نہ پہنچنے پر پولنگ 4 اگست تک مؤخر کردی گئی ہے۔
ترجمان کے مطابق ملتوی شدہ پولنگ سٹیشنوں کے سیل شدہ پولنگ بیگز ریٹرننگ آفیسر نے پریذائیڈنگ افسران سے واپس وصول کر لئے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں