0

آئی پی ایل؛ سابق بھارتی بورڈ کے سیکریٹری کا میچ فکسنگ میں ملوث ہونے کا انکشاف

انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے بانی للت مودی نے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے سابق سیکریٹری پر الزامات کی بونچھاڑ کردی۔
ایک انٹرویو میں انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے بانی للت مودی نے انکشاف کیا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے سابق سیکریٹری اور چنئی سپر کنگز کے شریک مالک سری نواسن پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے آئی پی ایل کی نیلامی کے عمل میں اپنی فرنچائز کو فائدہ پہنچانے کیلئے میچز میں کرپشن کی۔
للت مودی نے کہا کہ آئی پی ایل کے دوسرے ایڈیشن میں انگلش کرکٹر اینڈریو فلنٹوف کو اپنی فرنچائز کا حصہ بنانے کیلئے چنائی سپر کنگز نے دھاندلی کی تھی، جس کی تصدیق کئی بڑے اسپورٹس چینلز کے علاوہ دی گاریڈین اور کرک انفو نے بھی کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں