0

الحمدللہ نو مئی ’’ٹو‘‘ کے پلان کو ناکام بنا دیا گیا، مریم اورنگزیب

لاہور:پنجاب کے سینیئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ الحمدللہ نو مئی ’’ٹو‘‘ کے پلان کو ناکام بنایا گیا ہے۔
اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ نو مئی والے دن کارکنوں کو آگے لگا کر فوجی تنصیبات پر حملہ کیا گیا اور 26 نومبر کو کرائے کے دہشت گردوں سے اسلحے کے ساتھ رینجرز اور پولیس اہلکار شہید کروائے۔
انہوں نے کہا کہ ڈی چوک صرف رینجرز اور پولیس کی لاشیں لینے آئے تھے، 2014 میں بھی ڈی چوک قبریں کھودنے آئے تھے اور 2024 میں رینجرز اور پولیس کو شہید کر کے بھاگ گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں