0

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے پنجاب کی تقدیر بدل دی:شکیلہ لقمان چوہدری

اسلام آباد : وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے پنجاب کی تقدیر بدل دی – صاف ستھرا پنجاب مہم زور و شور سے جاری ہے- بے گھر غریب افراد کو بلاسود قرضے ، نوجوانوں کیلئے تعلیمی سکالر شپ جیسے منصوبے پنجاب کو دوسرے صوبوں سے بہت آگے لے جاچکے ہیں ان خیالات کا اظہار سابق رکن قومی اسمبلی مسلم لیگ ن کی رہنماء شکیلہ لقمان چوہدری نے اپنے ایک بیان میں کیا شکیلہ لقمان چوہدری نے کہا کہ سموگ کیخلاف بھرپور مہم نے پنجاب کے شہریوں کو بہت سی بیماریوں سے محفوظ رکھا پنجاب حکومت فضائی آلودگی پر قابو پانے کیلئے بھرپور اقدامات اٹھا رہی ہے صاف ستھرا پنجاب مہم اسی سلسلے کی کڑی ہے جس سے متعدد بیماریوں کا خاتمہ ہوگا اور صاف ستھرا اور توانا پنجاب دنیا کے سامنے آئے گا وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے بزدار دور کی تاریکی کو اجالے میں بدل دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں