پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور بھارتی بورڈ (بی سی سی آئی) نے آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی سمیت آئندہ آنے والے تمام ایونٹس 2024-27 ہائبرڈ ماڈل کے تحت ہی کھیلے جائیں گے۔
کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق چیمپیئنز ٹرافی 2025 سے لے کر 2027 تک ہونے والے تمام آئی سی سی ایونٹس (جو بھارت میں شیڈول ہیں) میں پاکستان کے میچز نیوٹرل وینیو پر ہوں گے، گرین شرٹس بھی بھارت کا سفر کرنے سے گریز کرے گی، آئی سی سی کی جانب سے مشروط معاہدے پر دونوں بورڈز نے رضامندی ظاہر کردی ہے۔
معاہدے کے تحت پاکستان میں 2025 مینز چیمپئینز ٹرافی، بھارت میں 2025 ویمنز کے ون ڈے ورلڈکپ اور بھارت، سری لنکا میں شیڈول ٹی20 ورلڈکپ کے دوران بھی پاک بھارت میچز نیوٹرل مقام پر منعقد ہوں گے۔ائبرڈ ماڈل ماننے کی صورت میں پاکستان کو آئی سی سی 2028 میں ٹی20 ویمنز ورلڈکپ کی میزبانی بھی دے سکتا ہے۔اسی طرح پاکستان کےلیے ایک سہ فریقی سیریز بھی شیڈول کی جائے گی تاکہ چیمپیئنز ٹرافی کے دوران پاک بھارت میچ سے حاصل ہونے والے معاوضے یا گیٹ منی کے طور پر پی سی بی کو فراہم کی جاسکے۔
قبل ازیں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) چیئرمین محسن نقوی نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو دوٹوک الفاظ میں پیغام دیا تھا کہ ایسا نہیں ہوسکتا ہے کہ بھارت پاکستان میں ہونیوالے ایونٹس کھیلنے سے انکار کردے اور ہم وہاں جائیں برابری کی بنیاد پر فیصلہ ہوگا تو قبول کریں گے۔
0











