0

قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس (پی اے سی) کمیٹی کا اجلاس

اسلام آباد: ممبر قومی اسمبلی جنید اکبر خان قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کے متفقہ طور پر چیئرمین منتخب۔
ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان، سینیٹر شبلی فراز اور دیگر نے جنید اکبر خان کا نام تجویز کیا۔
رکن قومی اسمبلی ریاض فتیانہ، ملک عامر ڈوگر، وجہیہ قمر، سردار محمد یوسف زمان اور دیگر اراکین نے جنید اکبر خان کے نام کی تائید کی،
اراکین کمیٹی نے جنید اکبر خان کو مبارکباد پیش کی،
جنید اکبر خان نے متفقہ طور پر چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) منتخب ہونے پر اراکین کا شکریہ ادا کیا۔
تمام اراکین کو ساتھ لے کر چلوں گا، جنید اکبر خان
کمیٹی ممبران نے جنید اکبر خان کو کمیٹی کو چلانے پر اپنی جانب سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں