0

پی ٹی آئی قیادت کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد: پی ٹی آئی قیادت کی مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات ہوئی ہے جس میں پی ٹی آئی نے انہیں گرینڈ الائنس میں شرکت کی دعوت دے دی۔
پاکستان تحریک انصاف کا وفد ملاقات کے لیے مولانا فضل الرحمن کی رہائش گاہ پہنچ گیا، پی ٹی آئی وفد میں اسد قیصر، عمر ایوب، صاحبزادہ حامد رضا، سلمان اکرم راجہ اور اخونزادہ حسین شامل تھے۔
دونوں جماعتوں کے درمیان ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر مشاورت ہوئی۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی وفد نے بانی تحریک انصاف کی ہدایات پر تمام اپوزیشن جماعت کے ساتھ رابطہ کیا ہے، اسد قیصر نے گزشتہ ہفتے امیر جے یو آئی سے ٹیلی فونک رابطہ پر ملاقات کا وقت طے کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں