0

چیمپئینز ٹرافی اور سہ ملکی سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان کب ہوگا؟

آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی اور سہ ملکی سیریز کیلئے قومی ٹیم کا اعلان رواں ہفتے متوقع ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق چیمپئینز ٹرافی اور سہ ملکی سیریز کیلئے سلیکشن کمیٹی نے ابتدائی مشاورت ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ سیریز کے دوران ہی مکمل کرلی تھی تاہم چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی حتمی منظوری کے بعد اسکواڈ کا اعلان جلد کردیا جائے گا۔
8 فروری سے شروع ہونیوالی سہ ملکی ون ڈے سیریز کیلئے نامزد ہونیوالا اسکواڈ ہی میگا ایونٹ میں پاکستانی ٹیم کی نمائندگی کرے گا۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) آئی سی سی کے قوانین کے تحت 11 فروری تک حتمی اسکواڈ کے اعلان کا مجاز ہوگا بعدازاں اسکواڈ میں تبدیلی کیلئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی اجازت درکار ہوگی۔چیئرمین پی سی بی اور سلیکشن کمیٹی کی جانب سے اوپنر صائم ایوب کی انجری اور انکی رپورٹس کے باعث اسکواڈ کے اعلان میں تاخیر کی تھی تاکہ پلئیر کی حتمی رپورٹس آنے کے بعد فیصلہ کیا جاسکے تاہم اب ذرائع کہنا ہے کہ نوجوان اوپنر کی ٹیم میں شمولیت نہ ہونے کے برابر ہے جس کے باعث اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے کردیا جائے گا۔
قبل ازیں رپورٹ سامنے آئی تھی کہ پاکستان نے چیمپیئنز ٹرافی کیلئے 20 سے زائد کھلاڑیوں پر مشتمل ابتدائی اسکواڈ جمع کروادیا ہے، جس میں اوپنر صائم ایوب کا نام بھی شام تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں