0

مقبولیت کا دعویٰ زمین بوس ہوگیا، ضمنی الیکشن میں تمام سیٹیں مسلم لیگ نے جیت لیں، مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے صوبے میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن کی شاندار کامیابی پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام نے خدمت کرنے والوں کو پھر سے سرخرو کردیا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن بیانیے سے نہیں کام سے جیتے جاتے ہیں، مقبولیت کا دعویٰ زمین بوس ہوگیا، 2024 کے الیکشن میں ہاری ہوئی تمام سیٹیں مسلم لیگ ن نے جیت لیں۔قبل ازیں اپنے ایک پیغام میں کامیابی اراکین قومی وصوبائی اسمبلی کو مبارکباد دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نفرت ،فتنہ اور فساد کا باب ختم ہوگیا۔

خدمت اور ترقی کا نیا عہد شروع ہوچکا ہے ۔وزیراعلی مریم نوازنے کہا کہ وقت بدل چکا ہے ۔عوام کی ترجیحات بدل چکی ہیں اور اب پاکستان آگے کی جانب بڑھ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی واضح جیت دراصل عوام کی جانب سے ترقی کے سفر کو مزید تیزی سے بڑھانے کا پیغام ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام نے دو ٹوک فیصلہ کیا ہے کہ جو کام کرے کا وہی ووٹ لے گا ۔بیلٹ باکس سے بھی پیغام آچکا ہے کہ پاکستا ن کو فتنہ فساد نہیں ،شاندار مستقبل چاہئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں