0

آئی ایم ایف سے 1.2 ارب ڈالر ملنے کا امکان، حکومت نے تیاری شروع کردی

اسلام آباد: پاکستان کو آئی ایم ایف سے 1.2 ارب ڈالر ملنے کا امکان ہے، جس کے لیے حکومت نے تیاری شروع کردی ہے۔
پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف)کے درمیان 1.2 ارب ڈالرکی اگلی قسط کے لیے اقتصادی جائزہ پر مذاکرات آئندہ ماہ(ستمبر)ہوں گے، جس کے لیے آئی ایم ایف وفد آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کرے گا۔وزارت خزانہ نے تمام متعلقہ وزارتوں اور ڈویژنز کو آئی ایم ایف کے ساتھ اگلی قسط کےلیے طے شدہ شرائط اور اسٹرکچرل بنچ مارکس پر عملدرآمد کے حوالے سے تیاری کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔ذرائع کا کا کہنا ہے کہ اگلے اقتصادی جائزہ پر پاکستان کی اقتصادی ٹیم کے ساتھ مذاکرات کے لیے آئی ایم ایف کا وفد آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کرے گا، جس میں جائزہ مشن کے ساتھ 7 ارب ڈالر کے ای ایف ایف پروگرام کی اگلی قسط کے لئے مذاکرات ہوں گئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں