اسلام آباد، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے منگل کے روز ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران ایک اہم رولنگ دی۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ اصولی موقف ہےوقفہ سوالات کے دوران کسی بھی کو پوائنٹ آف آرڈر بات اجازت نہیں ۔انہوں نے کہا کہ آج کا پرائیویٹ ممبر ڈے تھا اس لیے قائد حزب اختلاف کو پوائنٹ آف آرڈر بات کا موقع دیا گیا۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے ایوان کو آگاہ کیا کہ انہوں نے چیف الیکشن کمشنر کی نامزدگی کے لیے پارلیمانی کمیٹی کے اراکین کی نامزدگی کے حوالے سے حکومتی اور اپوزیشن کو باضابطہ خطوط ارسال کردیے ہیں۔
اسلام آباد ہائی کورٹ ایک معزز جج کی جانب سے عدلیہ، انتظامیہ اور پارلیمنٹ سے متعلق ریمارکس پر تبصرہ کرتے ہوئے، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ کسی کو بھی پارلیمنٹ کی عزت کو مجروح کرنے کا حق حاصل نہیں۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ انتظامیہ اور عدلیہ دونوں ریاست کے اہم ستون ہیں، اور اس قسم کے بیانات پارلیمنٹ پر حملے کے مترادف ہیں جو کسی طور قابل قبول نہیں۔ انہوں نے پارلیمنٹ کی عظمت اور وقار کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ کے تقدس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا
0











