Featured
بلوچستان : پشین اور قلعہ سیف اللہ میں انتخابی دفاتر کے باہر دھماکے، 24 افراد جاں بحق
کوئٹہ: بلوچستان کے اضلاع پشین اور قلعہ سیف اللہ میں انتخابی امیدواروں کے دفاتر کے باہر دھماکوں میں 24 افراد جاں بحق اور 45 زخمی ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان اور خیبر پختون خوا دہشت گردوں کے حملوں کی…
امن و امان سبوتاژ کرنے کی ہرکوشش کو ناکام بنایا جائے گا، وزیراعظم
اسلام آباد: نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ امن و امان کی صورتحال کو سبوتاژ کرنے کی ہر کوشش کو ناکام بنایا جائے گا۔ وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے بلوچستان کے علاقوں پشین اور قلعہ سیف اللہ میں…
الیکشن کا پرامن انعقاد، ملک بھر میں لاکھوں سیکورٹی اہلکار تعینات
اسلام آباد: عام انتخابات کو پرامن بنانے کے لیے ملک بھر میں لاکھوں سیکورٹی اہلکار تعینات کردئیے گئے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی درخواست پر کوئیک رسپانس فورس کے 106942 اہلکار تعینات کیے گئے جبکہ 23940 سیکورٹی اہلکار مستقل طور…
وزیرستان؛ پی ٹی آئی پارلیمنٹرین کے امیدوار کی گاڑی پر بم حملہ
جنوبی وزیرستان: پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین کے امیدوار کی گاڑی پر بم حملہ کیا گیا، جس میں پانچ افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق سابق رکن صوبائی اسمبلی اور الیکشن 2024ء میں پی ٹی آئی پارلیمنٹرین کے امیدوار نصیر…
ملک بھر میں انتخابی سامان کی ترسیل جاری
اسلام آباد: کل ہونے والے عام انتخابات کے لیے ملک بھر میں انتخابی سامان کی ترسیل جاری ہے۔ تمام پریذائیڈنگ افسران کو ریٹرننگ آفیسرز کے دفاتر سے پولنگ مٹیریل جس میں بیلٹ باکسز، بیلٹ پیپرز اور دیگر سامان پولیس اور…
چور کی ڈاڑھی میں تنکا، اسی لیے چیف جسٹس بننے والا جج پہلے ہی استعفی دے کر چلا گیا، نواز شریف
مری: مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ چور کی ڈاڑھی میں تنکا تھا اسی لیے آٹھ ماہ بعد چیف جسٹس بننے والا جج خود ہی استعفی دے کر چلا گیا، مجھے نااہل قرار دینے…
مقبوضہ کشمیر سمیت دنیا بھر میں آج یوم یکجہتیٔ کشمیر منایا جا رہا ہے
سری نگر: بھارت کے ناجائز تسلط اور ریاستی جبر کے خلاف مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ہر سال کی طرح اس سال بھی آج 5 فروری کو یومِ یکجہتیٔ کشمیر منایا جا رہا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے…
ن لیگ کے ساتھ اتحاد مشکل ہے یہ ووٹ کو عزت دو والی جماعت نہیں رہی، بلاول
اسلام آباد: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ن لیگ کے ساتھ اتحاد مشکل ہے، یہ مسلم لیگ میثاق جمہوریت والی اور ووٹ کو عزت دو والی جماعت نہیں رہی بلکہ یہ آئی جے آئی والی…
ملک بھر میں آج یوم یکجہتی کشمیر جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے
کراچی: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا شکار نہتے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلیے آج ملک بھر میں یوم یکجہتی کشمیر جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل ہے جبکہ مختلف…
عوام ملکی مسائل حل کرنا چاہتے ہیں تو شیر پر مہر لگائیں، مریم نواز
مری: مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مری نواز نے کہا ہے کہ حکمران اللہ تعالیٰ اور عوام کو جواب دہ ہیں، اس الیکشن میں مری والے اس حکمران سے جواب مانگیں کہ جب لوگ یہاں مر رہے تھے کہ…