بین الاقوامی

اس کیٹا گری میں 638 خبریں موجود ہیں

کراچی ائرپورٹ دھماکا پاک چین دوستی پر حملہ ہے، مجرموں کو سخت سزا دیں گے، پاکستان

اسلام آباد: پاکستان کی جانب سے چینی شہریوں پر حملے کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے پاک چین دوستی پر حملہ قرار دیا گیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے اپنے بیان میں کراچی…

لبنانی سرحد پر جھڑپوں میں اسرائیلی فوجی ہلاک، 2 شدید زخمی

لبنانی سرحد پر حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے جس میں مزید ایک اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگیا۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے اپنے اہلکار کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بیان میں…

کراچی دھماکا؛ اپنے شہریوں کی ہلاکت پر چین کا پاکستان سے ہنگامی بنیادوں پر تحقیقات کا مطالبہ

اسلام آباد: چین نے کراچی میں اتوار کی شب دہشت گردانہ حملے میں دو چینی شہریوں کی ہلاکت اور ایک شہری کے زخمی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان حملے کی مکمل تحقیقات کرے اور قصورواروں…

غزہ میں اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیاں، 79 فیصد مساجد، 3 چرچ تباہ

غزہ: وزارت مذہبی امور نے اسرائیل کی گزشتہ ایک برس کے دوران وحشیانہ کارروائیوں میں ہونے والی تباہ کاریوں کے اعداد وشمار جاری کردیے ہیں اور کہا کہ صہیونی فورسز نے 79 فیصد مساجد کو تباہ کردیا ہے۔ ترک خبرایجنسی…

آرمی چیف اور ملائیشین وزیراعظم میں ملاقات، دفاعی تعاون پر گفتگو

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملائیشیا کے وزیر اعظم داتو سری انور ابراہیم کی ملاقات ہوئی جس میں دو طرفہ اسٹریٹجک مفادات، علاقائی سلامتی اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے…

خامنہ ای کا خطبۂ جمعہ میں دشمن کیخلاف مسلم ممالک کی دفاعی لائن بنانے پر زور

تہران: ایران کے رہبر معظم آیت اللہ خامنہ ای نے 5 سال بعد نماز جمعہ کا خطبہ دیا جس میں شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ایرانی میڈیا کے مطابق آیت اللہ خامنہ ای نے حماس کے سربراہ اسماعیل…

اسرائیل کے فضائی حملے میں غزہ حکومت کے سربراہ اور 2 وزرا شہید

تل ابیب: اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ ان کے ایک فضائی حملے میں غزہ کے عملاً وزیراعظم راحی مشتاحہ اپنے دو وزرا سمیت مارے گئے۔ اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ لڑاکا…

اسرائیل نے اقوام متحدہ کے سربراہ کو ناپسندیدہ قرار دیکر ملک میں داخلے پر پابندی لگادی

تل ابیب: اسرائیل نے ایرانی حملے کی مذمت نہ کرنے کا الزام عائد کرکے اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتریس کو ‘پرسونا نان گراٹا’ قرار دے دیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل نے اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری…

ایرانی حملوں پر وزیرِاعظم نیتن یاہو کئی گھنٹوں تک زیرِزمین چھپے رہے

تل ابیب: اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ شب ایران کے بیلسٹک میزائل حملوں کے وقت اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو زیرِ زمین بنکرز میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے تھے۔ اسرائیلی ٹی وی چینل 13 کے مطابق…

پاکستان کے لوگ بہت محبت کرنے والے ہیں، ڈاکٹر ذاکر نائیک

اسلام آباد: معروف مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کا کہنا ہے کہ پاکستان کے لوگ بہت محبت کرنے والے ہیں، امت مسلمہ کو اپنے اختلافات کو بھلا کر قرآن و سنت کی روشنی میں متحد ہونے کی ضرورت ہے۔ اسپیکر…